شاہ محمود قریشی کرپشن مٹائو ملک بچائو مارچ کی قیادت کرینگے

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

گھاڑو (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے کرپشن مٹائو ملک بچائو مارچ کا اعلان کر دیا، مارچ کل سے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں سندھ کے علاقہ گھاڑو سے شروع ہو گا۔ عمران خان 29 اپریل کو مارچ کی قیادت سنبھالیں گے۔

تحریک انصاف کی طرف سے پانچ روزہ کرپشن مٹائو ملک بچائو مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ مارچ 26 اپریل سے شروع ہو کر 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کل گھاڑو ، ٹھٹہ ، سجاول ، گولارچی ، بدین اور شادی پالی جائیں گے جبکہ 27 اپریل کو میر پور خاص ، سندھڑی ، سانگھڑ ، شاداب پور اور سکرنڈ جائیں گے۔

اسی طرح مارچ 28 اپریل کو نواب شاہ ، مورو ، نوشہرو فیروز ، محراب پور ، رانی پور ، خیر پور اور 29 اپریل کو لاڑکانہ ، قمبر ، شہداد کوٹ ، شکار پور سکھر جائے گا جہاں سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مارچ کی قیادت سنبھال لیں گے ۔ ان کی قیادت میں مارچ سکھر سے پنو عاقل ، گھوٹکی اور کامو شہید جائے گا۔