شاہ محمود قریشی کی بہت ساری باتوں پر اتفاق نہیں کرتا، سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی بہت ساری باتوں پر اتفاق نہیں کرتا، وہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کے قائد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈزون 15 دن سے بند ہے، ملک پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، حکومت نے سپہ سالار کو سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا کہا ہے، میرا اندازہ ہے کہ کسی کی بھی بدنیتی نہیں تھی، حکومت معاملے کاحل چاہتی ہے۔

سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی برادری اور پارلیمنٹ کی بات بھی نہ سنی جائے، سہولت کاروالی بات آئی ایس پی آرنے 100 فیصد درست کی ہے، ہمیں بات چیت کرنے دیں، حل مذاکرات میں ہی ہے، کچھ باتیں ایسی ہیں جس پرابھی بات نہیں کر سکتے، مذاکراتی کمیٹیوں کو کام کرنے دیں، اشارے مثبت ہیں۔