کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان، لیاقت بلوچ، شفیع بلوچ، فدا لاشاری اور سعید بلوچ نے مشترکہ بیان میں بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے کی پروزور مذمت کرتے ہوئے، سانحہ کو دشمنوں کی بزدلانہ کاروائی اور انسانیت سوز واقعہ قرار دیا ہے رہنمائوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب قوم ذخموں سے چور ہے اور ہمارے وزیر داخلہ چوہدری نثار درگاہ شاہ نورانی کے المناک واقعہ کے بعد اپنا طبی معائنہ کرانے لندن چلے گئے ہو نا تو یہ چاہیئے تھا کہ وہ خود متاثرہ مقام کا دورہ کرتے اور واقعہ کے اعلیٰ سطحی تحقیقات کراتے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے سانحہ درگاہ شاہ نورانی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور ذخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
سانحہ میں ذخمیوں کی فوری طبی امداد کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مراد علی شاہ نے ذخمیوں کی فوری علاج و معالجے کے لئے کراچی منتقلی اور فوری طبی امداد کی مکمل نگرانی کی جس پر ہم سید مراد علی شاہ کی عوام دوست اور انسان دوست کاوشوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں پیپلز پارٹی ملیر کے رہنمائوں نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیا کہ ایسے المناک واقعات سے نمٹنے اور بزدل دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو ریاستی پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔ جاری کردہ : میڈیا سیکریٹری