دادو (فیاض جعفری) سانحہ شاہ نورانی کے بعد سیہون شریف میں سندھ پولیس ایکشن میں آگئی۔درگاہ حضرت قلندر لعل شہباز پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں۔
درگاہ کے احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور جبکہ درگاہ میں انٹری ہونے پر آنے والے لوگوں کی4 مقامات پر تلاشی لی جارہی ہے۔
دوسری طرف درگاہ کے احاطے میں لگی ہوئی سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ہر ایک شخص کی نقل و حرکت کو بہی نظر میں رکھا جارہا ہے۔تاحم واک تھرو گیٹس تاحال خراب پڑے دکھائی دے رہے ہیں اور جبکہ لیڈیز پولیس نہ ہونے کے باعث خواتین کی تلاشی نہیں لی جارہی ہے۔