ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ بھی عامر خان کی حمایت میں نکل آئے ،انہوں نےکہا ہے کہ بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کے متعلق عامر خان نے جو کہا ٹھیک کہا،انہیں کسی کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔
کہنے کو تو یہ عامر خان کے دل سے نکلی بات تھی ،جو انھوں نے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے بھارت میں تحفظ کو لیکر محسوس کی ۔ لیکن اس پر تنگ نظروں نے سوشل میڈیا سازش کا ایسا پل باندھا جو طویل ہوتا جارہا ہے۔
کہیں عامر کے پتلے جلائے گئے تو کہیں انکے گال پر پڑنے والی ایک تھپڑ کی قیمت لاکھ روپے مقرر کی گئی۔مگر بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ ، عدم برداشت اور شدت پسندی کے محسوس کرنے والے عامر اکیلے نہیں۔
شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ عامر نے جو کہا ٹھیک کہا ،اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے باتیں نہیں کام کرنا پڑتا ہے۔
شاہ رخ نے کہا کہ انھیں پیغام مل رہا ہے کہ لوگ انکی آنے والی فلم دل والے نہیں دیکھیں گے، مگر وہ سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پرپھیلایا جانے والے پروپیگنڈا اکثریت کی رائے نہیں ہوسکتا۔