ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ہدایتکار روہت شیٹی نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کو ان کے اچھے اخلاق اور ان کی کام سے لگن نے اسٹار بنایا ہے۔
یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ روہت شیٹی کا کہنا تھا کہ جب آپ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو کامیاب ہیں تو یہ احساس ہونا چاہیے کہ یہ صرف قسمت اور محنت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان اداکاروں اور ہدایتکاروں کا زندگی اور کام کی طرف رویہ انھیں بڑا اسٹار بناتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شاہ رخ خان بھی ایسے لوگوں میں شامل ہیں جو اپنے رویے کی وجہ سے ایک بڑے اسٹارہیں۔ ایک سوال کے جواب میں نے ہدایتکارکہا کہ ان کی تمام تر توجہ فلم ’دل والے‘ پر ہے۔
وہ اس کے علاوہ کسی دوسری طرف دھیان نہیں دے رہے۔ واضح رہے کہ فلم ’’دل والے‘‘میں شاہ رخ، کاجول، ورون دھون اورکریتی سنون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور اسے 25 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔