شاہ رخ جتوئی کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنےکی درخواست مسترد

Shah Rukh Jatoi

Shah Rukh Jatoi

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کے خلاف قائم ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے کو ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شاہ رخ جتوئی کے درخواست کی سماعت کی۔ شاہ رخ جتوئی کے وکلا نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شاہ زیب قتل کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے بعد نئے تفتیشی افسر انسپکٹر مبین نے ملزم سے برآمد ہونے والے اسلحے سے متعلق رپورٹ کو تبدیل کر دیا جس کا مقصد شاہ رخ جتوئی کو بے بنیاد مقدمے میں سزا دلانا ہے۔ لہذا اس کیس کو ختم کیا جائے۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس مرحلے پر مقدمہ ختم کرنے کی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔