ممبئی (جیوڈیسک) کنگ خان اور ابھیشک بچن میں کوئی خاص دوستی نہیں ہے۔ ابھیشک اور ایشوریہ کی شادی پر کنگ خان کو مدعو بھی نہیں کیا گیا تھالیکن لگتا ہے اب کنگ خان اور بچن فیملی دونوں اپنے تعلقات معمول پر لانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کنگ خان نے پہل کرتے ہوئے خیر سگالی کے طور پر ابھیشک بچن کو ہیوی بائیک کا تحفہ دیا ہے۔
شاہ رخ خان نے ساڑھے بارہ لاکھ روپے مالیت کی یہ بائیک ابھیشک کے گھر بھجوائی تو وہ حیران رہ گئے۔ کنگ خان اور ابھیشک بچن نئی فلم “ہیپی نیو ائیر” میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔