ممبئی (جیوڈیسک) شاہ رخ خان کا ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد وہ ریٹائرمنٹ اختیار کر لیں گے۔
شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’فین‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکار کو فلم کے لیے متعدد ایوارڈز سے نوازا جا سکتا ہے لیکن انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف نیشنل ایوارڈ حاصل کرنا ہے اس کے بعد وہ ریٹائرمنٹ اختیار کر لیں گے۔
فلم فین میں شاہ رخ ایک 24 سالہ لڑکے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم میں گورو نامی 24 سالہ لڑکے کا کردار کرنا ان کے لیے کافی مشکل تھا کیونکہ انہیں روزانہ 4 گھنٹے تک اس کردار میں ڈھلنے کے لیے میک اپ کا استعمال کرنا پڑتا تھا۔