شاہ رخ خان کے علاوہ کسی اور خان کے ساتھ فلم بنانے کا ارادہ نہیں، فرح خان

Farah Khan

Farah Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی نامور ہدایت کارہ فرح خان کا کہنا ہے کہ فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہوں اور کسی اور خان کے ساتھ فلم بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ہدایت کارہ فرح خان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے تینوں بڑے خانز شاہ رخ، عامر اور سلمان کے ساتھ کام کر چکی ہوں لیکن اب کنگ خان کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر اور سلمان خان کے ساتھ گانوں میں کام جاری رکھوں گی لیکن فی الحال شاہ رخ کے علاوہ کسی اور خان کے ساتھ فلم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں شاہ رخ خان نے فرح خان کی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ میں کام کیا تھا جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے تھے۔