شاہ رخ اور اجے دیوگن دوست نہیں ہیں، کاجول کا اعتراف

Kajol

Kajol

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ادکارہ کاجول نے اپنے شوہر اجے دیوگن اور قریبی دوست شاہ رخ خان کے بارے میں اعتراف کیا ہے کہ وہ دونوں دوست نہیں ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا شمار فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اجے دیوگن سے شادی کے بعد کافی عرصے تک فلم انڈسٹری سے دو رہیں لیکن شادی سے پہلے اور اب بھی شاہ رخ خان ان کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے رہے۔

خود کاجول بھی ان کے بارے میں کہتی ہیں کہ شاہ رخ خان سے ان کی کمیسٹری بہت ملتی ہے اور میں اسے اپنے بہت قریب سمجھتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپکا ہمسفربھی اس شخص کے لیے اسی طرح کی جذبات رکھتا ہوں۔