ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ڈان”شاہ رخ خان ” کو انڈورلڈ کے ڈان کی جانب سے دھمکی ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے سیکورٹی سخت کردی ہے۔ ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ، ناممکن ہے۔
11 ملکوں کی پولیس ڈان کو ڈھونڈ رہی ہے، لیکن اب ڈان یعنی شاہ رخ خان کو پولیس کی ضرورت پڑگئی۔ انڈرورلڈ ڈان Ravi Pujari نے بالی ووڈ ایکٹر اور ان کے بزنس پارٹنر کریم مورانی کو دھمکی دی۔
کہ آئندہ فلم کے اوورسیز رائٹس اس کو دے دئیے جائیں۔ شاہ خان کے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی، ممبئی پولیس حرکت میں آئی، بالی ووڈاسٹار کی سیکورٹی بڑھائی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔