نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی طرف سے آخر کار اپنی نئی فلم ’’دل والے ‘‘ کی پروموشن کیلئے بگ باس کے گھر آمد کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان 19دسمبر کو سلمان خان کے ہمراہ بگ باس کی خصوصی قسط کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گے جو 20 دسمبر کو نشر کی جا ئے گی۔
دریں اثناء مذکورہ تاریخ کے متعلق جان کر سپر سٹار کے پرستار اس سوچ میں ہیں کہ ا نہیں ’’ دل والے ‘‘کی نمائش سے قبل بگ باس میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ شاید اس کے پیچھے بھی فلم کی پروموشن کیلئے شاہ رخ خان کی کوئی حکمت عملی چھپی ہے۔