نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ٹی وی کے پروگرام کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی موجودگی کے وقت سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، کرن جوہر، فرح خان، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما بھارتی ٹی وی پروگرام ’’انڈیا پوچھے گا سب سے شانا کون‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اچانک اس دوران سیٹ پر آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد تمام افراد بحفاظت وہاں سے نکل جانے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس میں تمام لوگ خوش قسمتی سے محفوظ رہے اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر فوری قابو پالیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ٹی وی شو’یہ ہے محبتیں‘ کے دوران کیلیک نکسین سیٹ پر آگ لگ گئی تھی جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم 3 کروڑ کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا۔