ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ اگر کچھ نیا کرنا چاہیں گے تو وہ بچوں کے لیے فلم بنانا ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان کا کہنا ہے کہ انہیں بچے بہت پسند ہیں اور وہ اگر کچھ نیا کرنا چاہیں گے توان کے لیے فلم بنانا بنائیں گے،انکا کہنا تھا کہ میرے لیے ہرشعبے میں انٹرٹینمنٹ کا ہونا بہت ضروری ہے اور جس بھی کاروبار کا تعلق انٹرٹینمنٹ سے ہوگا وہ اس کو بھر پور سپورٹ کریں گے۔
دوسری جانب کرکٹ اور فٹ بال ٹیم کے حوالے سے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ان ٹیموں کو بھی انہوں نے انٹرٹینمنٹ کی غرض سے ہی خریدا ہے۔ واضح رہے کہ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم دل والے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ 12 دسمبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔