ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے مقبول شو کامیڈی نائٹس ود کپل کے بند ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو کے میزبان کپل شرما کو مزید دیکھنا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ کپل شرما بہت باصلاحیت شخص ہیں۔
انہوں نے شو کے ساتھ ساتھ اپنی پہلی فلم ‘کس کس کو پیار کروں’ میں بھی بہترین کام کیا ہے۔ انہیں امید ہے کہ وہ جلد واپس آ کر لوگوں کو مزید محظوظ کریں گے۔
یاد رہے کہ کپل شرما نے چینل کے رویے کو دیکھتے ہوئے اس شو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شو کی ٹیم کے مطابق چینل نئے کامیڈی شو کامیڈی نائٹس بچاؤ کی تشہیر زیادہ بہتر طریقے سے کر رہا ہے اور ان کے شو کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اب قیاس آرائیاں ہیں کہ کپل شرما بہت جلد کسی دوسرے چینل پر اس شو کو دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔