ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ فین‘‘ کی عکسبندی مکمل کروادی وہ فلم میں گورو نامی شخص کا کردار نبھا رہے ہیں۔
شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں فلم کی شوٹنگ ختم کروانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ فین کے لیے سب نے بہت محنت کی ہے۔
شوٹنگ کے دوران پورے عملے کا ان کے ساتھ ایک خاندان کاجیسا تعلق رہا اور یہ ان کی زندگی کے یادگار لمحے تھے معلوم نہیں اچھا وقت اتنی جلدی گزر کیوں جاتا ہے۔