شاہ رخ خان کی ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 45 کروڑ کما کر تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Happy New Year

Happy New Year

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ہیپی نیو ایئر نے 45 کروڑ کا بزنس کر کے باکس آفس کلیکشن کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

ہدایت کارہ فرح خان کی فلم ہیپی نیو ایئر نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی روز 45 کروڑ کما کر باکس آفس کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی دیوالی پر ریلیز ہونے والی فلم کے ہندی ورژن نے 42کروڑ 60 لاکھ، تیلوگو ورژن نے ایک کروڑ 43 لاکھ اور تامل ورژن نے 92 لاکھ کا بزنس کیا۔ دوسری جانب فلم بینوں نے شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم کو ایک درمیانے درجے کی اچھی فلم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی فلم دھوم تھری نے ریلیز کے پہلے دن 36 کروڑ کما کر باکس آفس پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جب کہ شاہ رخ خان کی فلم چنئی ایکسپریس نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 33 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔