ممبئی (جیوڈیسک) ہدایتکار روہت شیٹھی اپنی نئی فلم میں ”جب تک ہے جاں” کی جوڑی کو ایک بار پھر اکھٹا کر رہے ہیں۔ فلم میں ورون دھون شاہ رخ خان کے بھائی بنے ہیں جبکہ کترینہ بالی وڈ کے بادشاہ کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔
فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ شروع ہوگی۔ شاہ رخ خان ان دنوں منیش شرما کے ساتھ فلم ”فین” جبکہ کترینہ کیف فلم ”فتور” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔