ممبئی (جیوڈیسک) بھارت کے میگا سٹی ممبئی میں سڑکوں پر رش سے کوئی بھی محفوظ نہیں اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جب ٹریفک میں پھنسے تو انہوں نے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا۔
بھارت میں روزانہ شہری کئی گھنٹے ٹریفک جام میں گزارتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ممبئی کے شہری اوسطاً تین گھنٹے روزانہ ٹریفک میں ضرور پھنستے ہیں۔ گزشتہ روز بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اس مسئلے سے بچ نہ سکے اور گھر واپس آتے ہوئے شدید ٹریفک جام میں پھنس گئے لیکن یہ مسئلہ بھی کنگ خان کے گالوں پر پڑتے ڈمپلز کو غائب نہ کرسکا کیونکہ انھوں نے وہیں فوراً ہیلی کاپٹر طلب کیا اور ہواؤں میں سفرکرتے ہوئے گھر پہنچ گئے۔
50 سالہ دل والے اسٹار نے اپنے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جہاز میں بیٹھ کرمسکراتی ہوئی تصویر بھی پوسٹ کی۔ اس بات سے کنگ خان کی شاہانہ طرز زندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔