شاہ رخ خان نومولود ابراہم سے متعلق توہم پرستی کا شکار

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان اپنے نئے پیدا ہونے والے بچے ابراہم کے بارے میں توہم پرستی کا شکار ہوگئے۔

ان دنوں شاہ رخ خان اپنے نومولود کیلیے بہت فکر مند اور محتاط نظر آتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی اہلیہ گوری خان نے دلچسپ بات بتائی کہ شاہ رخ خان ابراہم کو بہت سنجیدہ لے رہے ہیں اور اس بچے کی دلکشی کو دیکھتے ہوئے بتایا کہ لوگ جب اسے دیکھتے ہیں تو انھیں ایسا لگتا ہے کہ کوئی اسے چرا لے گا۔

گوری نے بتایا کہ شاہ رخ خان ابرام سے متعلق مکمل طور پر وہمی سے ہوگئے ہیں کیونکہ عید کے موقع پر ٹویٹر پر شاہ رخ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرنے سے کہیں زیادہ ابرام پرکشش نظر آتا ہے۔