نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی وڈ کنگ خان کو پاکستانی ایجنٹ کہنے کے بیان پررد عمل دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ بھارت میں رہنے والے سب بھارتی ہیں
نئی دہلی میں اپنی فلم پریم رتن دھن پایو کی تشہیر کے دوران صحافی نے شاہ رخ سے متعلق سادھوی پراچی کے بیان پر سلمان خان سے رائے مانگی تو بجرنگی بھائی جان نے الٹا صحافی سے سوالات کر ڈالے۔ بولے کہ آپ خود سوچیں۔ ہم سب یہاں ہیں، یہاں جو بیٹھے ہیں، کیااس سے آپ کو فرق پڑتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ سشیلا اوروالد سلیم خان ہیں۔ بھارت میں رہنے والے سب بھارتی ہیں۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پرشاہ رخ خان کے بیان پر وشوا ہندو پریشد کی سادھوی پراچی نے اُن پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا تھا۔