ممبئی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان پشاور آنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محبت کرنا اور مہمانوں کا خیر مقدم کرنا پشاوری عوام سے سیکھا ہے۔
شاہ رخ خان نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کے خاندان کا تعلق پشاور سے ہے۔ خاندان کے کچھ افراد اب بھی وہاں مقیم ہیں۔
وہ اپنے بچوں کے ساتھ پشاور آنا چاہیں گے کیونکہ وہ خود پندرہ سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ پشاور آئے تھے۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں اب بھی پشاور، کراچی اور لاہور کی خوش گوار یادیں موجود ہیں۔ پشاور کے لوگ بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں۔ انہوں نے محبت کرنا اور مہمانوں کاخیر مقدم کرنا پشاوری عوام سے سیکھا ہے۔