شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کو بالی ووڈ میں لانے کا فیصلہ کرلیا

Shah Rukh Khan And Son

Shah Rukh Khan And Son

ممبئی (جیوڈیسک) شاہ رخ خان نے بھی ماضی کے فلمی ستاروں کی طرح اپنے بیٹے کو بالی ووڈ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے وہ ایک فلم بنائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے لندن سے اپنے والد کو 12 سال میں بننے والی ہالی ووڈ فلم ’’بوائے ہڈ‘‘ سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ یہ فلم ضرور دیکھیں، شاہ رخ خان بھی اس فلم کی کہانی سے بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فلم کی کہانی پر بالی ووڈ میں فلم بنائیں گے۔

اس سلسلے میں انہوں نے بوائے ہڈ کے پروڈیوسرز سے اس کے حقوق خریدنے کے لئے رابطہ بھی کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم کا مرکزی کردار کوئی اور نہیں بلکہ ان کا بڑا بیٹا آریان نبھائے گا، اس سلسلے میں انہوں نے مختلف ڈائریکٹرز سے رابطے بھی شروع کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں سنیل دت، فیروز خان، امیتابھ بچن، انیل کپور، جیکی شیروف، کمل ہاسن اور شتروگھن سنہا بالی ووڈ میں اپنے بچے متعارف کراچکے ہیں جب کہ پرتھوی راج کپور کی 4 نسلوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔