شاہ رخ خان کو آج انٹرٹینر آف انڈین سینما ایوارڈ دیا جائیگا

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ’’بادشاہ‘‘ شاہ رخ خان کو آج 8ویں سالانہ وجے ایوارڈز میں انٹرٹینر آف انڈین سینما ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

اس ایوارڈ کی آرگنائزیشن کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ ہم نے ایک نئے ایوارڈ ’’انٹرٹینر آف انڈین سینما ‘‘ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے اور اس سال کا یہ ایوارڈ شاہ رخ خان کو دیا جائے گا۔

یہ دوسری مرتبہ ہوگا کہ شاہ رخ خان ہمارے ایوارڈ تقریب میں شرکت کر رہے ہیں، گزشتہ سال اسی موقع پر انھیں شیوالیر سیواجی گنیشن ایوارڈ دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال ایوارڈ تقریب میں کنگ خان کی شمولیت نے عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی تھی حالانکہ وہ اس تقریب میں کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچے تھے۔

یہ تقریب جو تامل سینما میں بیسٹ آنرز کے لیے ہوگی جس میں تامل فلموں کے ٹاپ اسٹار جیسا کہ شروتی حسن‘ ہنسیکا موتوانی‘ وانی کپور اور لکشمی رائے کی پرفارمنس دیکھی جائے گی۔ اس مرتبہ مشہور تامل فلم میکر ایس شنکر کو شیوالیر سیواجی گنیشن ایوارڈ دیا جائے گا۔