ممبئ (جیوڈیسک) اداکار شاہ رخ خان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے ہی بادشہ نہیں بلکہ سوشل میڈیا کے بھی کنگ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد اسی لاکھ ہوگئی ہے بالی ووڈ اداکار جو گزشتہ کچھ ماہ سے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اسی وجہ سے ان کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے اور مداح ان کے ساتھ رابطہ ہونے پرخوش ہیں۔
بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد 80 لاکھ پہنچی تو ٹویٹر کی طرف سے انھیں مبارکباد کا پیغام دیا گیا دریں اثنا بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر مداحوں کے لیے پیغام میں کہا۔
کہ بچوں کی عادات و اطوار زیادہ تر والدین سے ملتی جلتی ہیں مگر ان کے بچوں کی عادات و اطوار ان سے بے حد مختلف ہیں اور وہ ان پر بالکل بھی نہیں گئے۔ ان کے خیال میں وہ ان سے بہتر انسان ہیں جس کی انھیں خوشی ہے۔