ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے اپنے مداحوں کو اداکاری کی تعلیم دینا شروع کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو اداکاری سے متعلق ابتدائی طور پر 2 سبق سکھائے ہیں۔
اپنے پہلے سبق میں انہوں نے بتایا ہے کہ ایکٹنگ اُسے کہا جاتا ہے جسے آپ جانتے نہیں جو چیز آپ جانتے ہیں وہ ایکٹنگ نہیں ہوتی فیکٹنگ ہوجاتی ہے۔
کنگ خان نے اپنے دوسرے سبق میں کہا ہے کہ اداکاری سے مراد یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے چہرے کے تاثرات اور زبان سے الفاظ کی ادائیگی اس طرح کرے کہ وہ حقیقی معلوم ہو لیکن درحقیقیت اس میں کوئی سچائی نہ ہو۔