شاہ رخ اور پریانکا بد ترین اداکاری ایوارڈز کے لیے نامزد

Shah Rukh, Priyanka

Shah Rukh, Priyanka

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ سب سے بڑے اداکار ہیں یا سب سے برے اداکار؟ کنگ خان اور پریانکا چوپڑا کو بد ترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے، بالی ووڈ میں بہترین اداکاری کے ایوارڈز کی طرح، بد ترین اداکاری پر بھی ایوارڈ ز سے نوازا جانے لگا ہے

اس سال بد ترین اداکار کے لئے نامزد کیا گیا ہے کنگ خان کو، ان کی فلم چنئی ایکسپریس کے لئے، اور اس کے ساتھ کھلاڑی اکشے کمار کو نامزد کیا ہے فلم ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی اگین کے لئے، جبکہ بد ترین اداکاری کے لئے نامزد کیا گیا ہے پریانکا چوپڑا کو ، فلم زنجیر کے لئے اور کنگنا راناو ت کو فلم رجو کے لئے۔