ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فنکاروں میں پیشہ ورانہ چپقلش عام بات ہے لیکن بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سپر سٹار سلمان خان میں دوری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
دونوں سپر سٹارز اپنے اختلافات کی تردید کرتے نہیں تھکتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دونوں میں کبھی بھی سب کچھ ٹھیک نہیں رہا۔ خبر یہ ہے کہ پارٹیوں میں ایک دوسرے سے دور دور رہنے والے بالی وڈ کے دونوں خانز نے صلح کر لی ہے۔
یہ صلح ہوئی ایک افطار پارٹی میں جہاں شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ پچھلے سال بھی دونوں فنکاروں نے افطار پارٹی پر ایک دوسرے کو جادو کی جپھیاں ڈال کر سارے گلے شکوے دور کئے تھے لیکن پھر سے دوریاں بڑھ گئیں کیوں اس کی وجہ آج تک کوئی نہیں جان سکا۔