ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ ٹی وی چینل کے شو میں میزبانی کا معاوضہ ایک سو پچاس کروڑ روپے لیں گے۔
شاہ رخ خان نے بھارتی ٹی وی چینل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے وہ چینل کے ایک شو کی میزبانی کا معاوضہ خطیر رقم کی صورت میں لیں گے۔ کنگ خان نے ٹی وی شو کے ساتھ ایک سو پچاس کروڑ روپے کی ڈیل سائن کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کا یہ معاوضہ سلمان خان کے معاوضے سے ابھی بھی کم ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں مشہور ٹی وی شو کی ایک قسط کے پانچ کروڑ روپے لیے تھے۔