شاہ رخ کی چغلی کرنیوالے سے نفرت ہے، سلمان خان

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سلمان خان میں ویسے تو خاص دوستی نہیں، لیکن سلمان کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص سے نفرت کرتے ہیں جو شاہ رخ کی چغل خوری کرتا ہے۔ سلمان خان اور شاہ رخ کی دوستی نہیں۔

یہ کون نہیں جانتا، خود سلمان بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں اور اس کا اقرار انہوں نے ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں کیا۔ لیکن اس کے باوجود دبنگ خان یہ پسند نہیں کرتے کہ کوئی ان کے سامنے شاہ رخ خان کی برائی کرے، بلکہ وہ ایسے شخص سے ہی نفرت کرتے ہیں۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ انہیں شاہ رخ کا رومانس، عامر کی سنجیدگی اور عمر کے ساتھ اکشے کی اداکاری میں پختگی بہت بھاتی ہے۔