ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی سیشن عدالت کی جانب سےکروز شپ ڈرگ کیس میں ملزمان آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آریان خان کو ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی جس کے باعث انہیں اب مزید کچھ عرصہ جیل میں ہی گزارنا ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کے وکیل اب ضمانت کیلئے ممبئی کی ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ 14 اکتوبر کو عدالت نے آریان خان کو 20 اکتوبر تک جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔