ممبئی (جیوڈیسک) ڈان سیریز کی آخری فلم دو سال قبل سن 2011 میں ریلیز ہوئی جس میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے فن کا جادو جگایا۔
فلم نے ہر طرف کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور 205 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی بھی کی۔ ڈان ٹو کی کامیابی کا خمار ابھی تک بالی وڈ کنگ پر طاری ہے۔
فلم بین ہی نہیں خود کنگ خان بھی ڈان ٹو کے سحر سے نہیں نکلے۔ شاہ رخ خان کہتے ہیں وہ ڈان سیریز کی دس مزید فلمیں تیار کریں گے اور ہر فلم ایک سے بڑھ کر ایک ہو گی۔