الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں پبلک پراسیکیوشن سروس میں 156 مرد اور خواتین کو انوسٹی گیشن افسران تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پبلک پراسیکیوٹر الشیخ سعود المعجب نے اس بات کی تصدیق کی کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عوامی استغاثہ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے ، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے خواتین کو عوامی پبلک پراسیکیوشن کے شعبے میں تعینات کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
عدالتی شعبے میں خواتین کی تقرری خواتین کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کےویژن 2030 کاحصہ ہے۔