سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برادر مسلمان ملک تونس کو کرونا کی وبا سے نمٹنے اور صحت کے شعبے میں اضافی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثنا تونس کے صدر قیس سعید نے اس مشکل وبائی حالات میں مملکت کی طرف سے امداد کی فراہمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
تونس کی طبی شعبے میں امداد کا اعلان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور تونسی صدر قیس سعید کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد کیا گیا۔
شاہ سلمان نے تونس کو طبی آلات اور سامان کی فراہمی کی ہدایت کی تاکہ وہ کروناا سے نمٹنے میں کامیاب ہوسکے۔
فون پر بات کرتے ہوئے شاہ سلمان نے واضح کیا کہ مملکت نے تونس کے حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تونس کی سلامتی اور استحکام پر گہری توجہ دے رہی ہے اور سعودی عرب تونس کے صحت کے شعبے کو درپیش مشکلات کے حل میں ہرممکن مدد فراہم کرے گا تاکہ وہ کرونا وبا سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے مملکت کے مجاز حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تونس کو سابقہ امداد کے ساتھ ساتھ صحت کی اضافی سہولیات فراہم کرے تاکہ اس کی صحت کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔