شاہ تراب الحق قادری کا وصال عوام اہلسنت کا عظیم نقصان ہے۔ سید راشد علی قادری

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس علما اہلسنت و جماعت شاہ فیصل ٹائون کے رہنماء علامہ سید راشد علی قادری،احمر قادری، حافظ لئیق، وجاہت قادری اور دیگر نے ممتاز عالم دین جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق قادری کی رحلت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صاحبزادوں سید شاہ عبدالحق قادری، سید سراج الحق قادری، سید شاہ فرید الحق قادری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شاہ تراب الحق قادری کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔

مجلس علما اہلسنت و جماعت شاہ فیصل ٹائو ن کے رہنمائوں نے شاہ تراب الحق قادری کے انتقال کو عوام اہلسنت کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلک اہلسنت ایک عظیم مفکر اسلام شعلہ بیاں مقرراور شفیق رہنماء سے محروم ہوگئی ،رہنمائوں نے کہاکہ شاہ تراب قادری کی جماعت اہلسنت اور مسلک اہلسنت کے لئے کی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاانکے وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا۔