کراچی (جیوڈیسک) شاہ زیب قتل کیس میں مقتول کے ورثا اور مجرموں نے صلح نامے کی نقول پر دستخط کر کے سندھ ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کر دیئے۔ پچیس دسمبر دو ہزار بارہ کو قتل ہونیوالے شاہ زیب کے اہلخانہ نے کی جانب سے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام مجرموں کو معافی کے بعد مقتول کے والدین کو سوشل ذرائع پر شدید تنقید کا سامنا ہے ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ معافی کسی دبا کا نتیجہ ہے یا دولت کی چمک کام دکھا گئی۔
شدید ترین تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے شاہ زیب کے والدین نے صلح نامے کی نقول دستخط کے بعد دوبارہ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہیں۔ صلح نامے اور اپیلوں کی سماعت بیس ستمبر کو ہو گی۔ انسداد دہشت گردی کورٹ نے شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضی لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔