شہاب ثاقب گرنے سے زخمیوں کی تعداد 12 سو ہو گئی

Saqib Shahab

Saqib Shahab

روس(جیوڈیسک)وسطی روس کے شہر یورل میں شہاب ثاقب کے ٹکڑوں کی بارش سے دو سو بچوں سمیت بارہ سو زائد افراد زخمی ہوگئے اور متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

روس کی سائنس اکیڈمی کے مطابق شہابِ ثاقب زمین سے تیس سے پچاس کلو میٹر اوپر ٹوٹ گیا جس سے کئی کلو ٹن توانائی خارج ہوئی جو ایک چھوٹے ایٹم بم کے برابر ہے۔متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں اور صفائی کے لئے بیس ہزار افراد پر مشتمل ٹیم بھیج دی گئی ہے۔ایمرجنسی حادثات کے وزیر نے لوگوں سے صبر کرنے کی اپیل کی ہے۔

روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے واقعے زخمی ہونے والے افراد کی امداد کے لئے کارروائیاں تیزکرنے کا حکم دیا ہے۔ جس علاقے میں شہاب ثاقب گرا وہاں جوہری پلانٹ بھی واقع ہے تا ہم حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تابکاری کی مقدار نارمل ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔