کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی کے صاحبزادے کا انتقال ‘ سابق صدر پاکستان وچیئرمین اے پی ایم ایل پرویز مشرف کا اظہار افسوس۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر اور سابق سینیٹر سیدشہاب الدین شاہ حسینی کے جوان سال صاحبزادے سید زیشان حیدر حسینی گزشتہ روزحیدرآباد میںرضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
سابق صدر پاکستان و آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سیدپرویز مشرف نے جواں سال صاحبزادے کی وفات کے صدمے و غم سے نڈھال اے پی ایم ایل سندھ کے صدر سیدشہاب الدین شاہ حسینی کو ٹیلیفون کرکے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت و لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد ‘ مرکزی انفارمیشن سیکریٹری راشدقریشی ‘ صوبائی جنرل سیکریٹری شاہد قریشی ‘ ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید و دیگر عہدیداران و کارکنان نے حیدرآباد پہنچ کر مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی اورسید شہاب الدین شاہ حسینی سے گہرے رنج و غم کا ظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور سیدشہاب الدین حسینی سمیت تمام لواحقین و افسردگان کے صبرو قرار کیلئے دعاکی۔