لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات، پارٹی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال، شہباز شریف کہتے ہیں اداروں کے درمیان محاذ آرائی کسی صورت مناسب نہیں۔
ملاقات میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز بھی زیربحث آئے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا، اداروں میں کسی قسم کی محاذ آرائی ہونی چاہئے نہ ہی غلط فہمیاں پیدا ہونی چاہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان ملاقات چھ ماہ بعد ہوئی۔