ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) ڈی ٹی ای محمد شہباز بھٹی کی زیر قیادت گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تیرو چک میں داخلہ آگا ہی مہم کا آغاز۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹی ای محمد شہباز بھٹی کی زیر قیادت گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تیرو چک میں داخلہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
داخلہ مہم کے لیے ڈی ٹی ای محمد شہباز بھٹی کی قیادت میںسٹو ڈنٹس کے ساتھ مل کر پورے گائوں میں داخلہ مہم کے لیے واک کیا۔ اس موقع پر شہباز بھٹی نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم کی ہدایت کے مطابق پورے پنجاب میں ایک لاکھ بچے داخل کر نے کا حکم ملاہے۔ نئے اعلی تعلیم یافتٰی ایجوکیٹرز کی بھرتی سے سرکاری سکولوں کی تعداد میں سٹوڈنٹس کا اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے شرح خواند گی میں اضافہ ہو رہا ہے۔