درگاہ لعل شہباز قلندر پر دھماکہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی ہے۔ حنیف گوہر

Lal Shahbaz Qalandar Blast

Lal Shahbaz Qalandar Blast

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء حنیف گوہر نے درگاہ لعل شہباز قلندر پر دھماکہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سانحہ نے پوری قوم کو دل گرفتہ کر دیا ہے مگر اُن دہشت گردوں کو ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے تمہارے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔حنیف گوہر نے کہاکہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ہو جاتا تو دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو جاتا۔

دہشت گردی خلاف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کو حوصلے بڑھے اور وہ اپنی ناپاک اور مذموم مقاصد میں کامیاب ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق پورے ملک میں آپریشن کو تیز کرکے دہشت گردوں کا قلعہ قمع کیا جائے ۔حنیف گوہر نے سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر کے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری
0321-2039650