اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ، عدالت کا کہنا ہے درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے عدالت کو دوشا ڈیم تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے یقین دہانی عدالت اور صوبائی حکومت کا معاملہ ہے ۔ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں لہذا توہین عدالت کا کیس نہیں بنتا۔