لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے 24 گھنٹے میں دوسری ملاقات ہو ئی ذرائع کے مطابق پرویز مشر ف کے حوالے سے انتہا ئی اہم ملا قات تھی اس سے پہلے شہباز شر یف نے مشرف کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ کے ہمراہ وزیراعظم نواز شریف سے دو گھنٹے کی ملاقات تھی جس میں اہم فیصلے ہوئے۔
جن سے آگاہ کرنے کیلئے شہباز شریف نے اتوار کو آرمی چیف سے دوسری ملاقات کی اور ان کو وزیراعظم سے اپنی بات چیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی کوششوں سے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان بعض ایشوز پر غلط فہمیوں کو دور کرانے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں