لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے یومِ عاشور پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کےانتظامات مزید سخت بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیس اور متعلقہ ادارے مشتبہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کابینہ کمیٹی امن و امان کی صورتحال کی مانٹیرنگ جاری رکھے جبکہ جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔