لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق وضاحت جاری کردی۔
ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت ہوچکی ہے۔
ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق ججوں کےدستخط ہونے کے بعد شہباز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جائےگا لہٰذا میڈیا قیاس آرائیوں سے پرہیز کرتے ہوئےاحتیاط سے کام لے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 اپریل کو شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔