لاہور (جیوڈیسک) وزیز اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کوٹ رادھا کشن میں زندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کے بچوں کے لئے 50 لاکھ روپے مالی امداد اور 10 ایکٹر اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوٹ رادھا کشن میں سفاکانہ طریقے سے زندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کے گھر پہنچے اور اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مسیحی جوڑے کے بچوں کے لئے 50 لاکھ روپے امداد اور 10 ایکٹر اراضی فراہم کرنے کے ساتھ تینوں بچوں کو تعلیم، صحت اور رہائش مفت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مبینہ طور پر توہین قرآن پاک کے جرم میں مسیحی جوڑے کو بھٹے میں ڈال کر زندہ جلادیا گیا تھا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔