شہباز شریف اور چودھری نثار قومی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت نہ کر سکے

Shahbaz Sharif, Chaudhry Nisar

Shahbaz Sharif, Chaudhry Nisar

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وزیرِ داخلہ چودھری نثار قومی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ نہ ہو سکے۔

لاہور سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کا طیارہ رن وے سے واپس آ گیا،اس طرح طیارے کے پرواز نہ کر سکنے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ قومی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔

اس سے پہلے ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج پر حکومتی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ پی ٹی آی کے آزادی مارچ کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔