لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا نوٹس لے کر ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے اس سلسلے میں پولیس کو بروقت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ سفاک ملزموں نے پانچ سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گنگا رام ہسپتال کے باہر پھینک دیا۔ لاہور میں درندہ صفت افراد پانچ سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گنگا رام ہسپتال کے گیٹ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
مغل پورہ کی رہائشی کمسن بچی جمعرات کی شام تین سالہ کزن احمد کے ساتھ گھر سے نکلی تھی پھر ان کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ کمسن سنبل گنگا رام ہسپتال کے باہر سے ملی اور احمد چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے مل گیا۔ بچی کے باپ کا کہنا ہے کہ ایسے مجرموں کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔