سبجنوٹ (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چولستان کی ترقی کے لئے 2 ارب 37 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ چولستان کے کسی حصے میں کوئی قحط سالی نہیں، میڈیا کے ایک حصے نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چولستان کے علاقے سبجنوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کے لئے اراضی کی الاٹمنٹ کی نئی سکیم کا اعلان کیا۔ اور 250 کیوسک نہری پانی فراہم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چولستان میں کوئی انسانی موت واقعہ نہیں ہوئی، نا ہی کوئی جانور مرا۔ چولستان کے حقیقی مسائل پیش کرنے والے میڈیا کا شکر گزار ہوں۔